10 ستمبر 2016 - 18:56
داعش کے اہم تجارتی مرکز پر قبضہ کرلیا گیا: عراقی کمانڈر

عراقی شہر 'نینوا' میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے سنئیر کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردوں کے قبضے سے اہم تیل ذخائر چهڑالئے ہیں جن سے داعش دہشتگرد ماہانہ 10 لاکه ڈالر کماتے رہے تهے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی شہر 'نینوا' میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے سنئیر کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردوں کے قبضے سے اہم تیل ذخائر چهڑالئے ہیں جن سے داعش دہشتگرد ماہانہ 10 لاکه ڈالر کماتے رہے تهے.
یہ بات نینوا صوبے کے علاقے موصل میں القیارہ آپریشن کے کمانڈر میجر جنرل 'نجم الجبوری' نے ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشتگرد گرد موصل میں موجود تیل ذخائر سے ماہانہ دس لاکه ڈالر کماتے تهے اور یہ جگہ داعش کے اہم تجارتی مرکز اور ذریعہ آمدنی میں شمار ہوتا تها جس پر اب عراقی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ القیارہ علاقے میں ادهے سے زیادہ تیل کنووں پر داعش کا قبضہ تها مگر اس وقت ان ذخائر سے دہشتگردوں کے قبضے کا خاتمہ کیا گیا ہے.
عراقی کمانڈر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس وقت 60 تیل کنووں پر کنٹرول حاصل کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ تیل ذخائر پر کنٹرول سے داعش دہشتگردوں کو سنگین نقصان پہنچا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز